ابنا: شام میں متعین ایرانی سفیر نے شام کے یرموک پناہ گزین کیمپ میں مقیم فلسطینیوں کی صورتحال کو کہ جو گزشتہ دنوں کے دوران اس کیمپ میں مسلح جھڑپوں کے بعد اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہو گئے تھے، افسوس ناک قرار دیا ہے۔ محمد رضا شیبانی نے موجودہ بحرانی صورتحال میں فلسطینیوں کے سخت حالات زندگي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یرموک کیمپ میں مقیم فلسطینیوں کی ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد ایران پہلی امدادی کھیپ روانہ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ دمشق میں واقع یرموک پناہ گزین کیمپ پر مسلح باغی گروہوں کے حملے میں درجنوں فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہو گئے اور ان کے گھروں اور املاک کو تباہ کر دیا گيا۔ ان میں سے بعض فلسطینی مہاجرین پناہ گزین کیمپ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے لیکن اب وہاں امن و امان قائم ہونے کے بعد فلسطینی مہاجرین کیمپ میں واپس آ رہے ہیں۔دوسری جانب مسلح دہشت گردوں نے دمشق میں ایک نامہ نگار حیدر الصمودی کو قتل کر دیا ہے۔ اس نامہ نگار کو دمشق کے علاقے کفر سوسہ میں قتل کیا گیا۔
.......
/169